سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

0
45

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزگی وصولی اور جمع کرنے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کر دی گئی

جماعت اسلامی نے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں ڈاکٹر امجد اقبال خلیل، پروفیسر عطاءالرحمان اور امینہ جدون امیدوار ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا اورسیاست خاندانوں، شخصیات کے گرد گھومتی ہے اور پی ڈی ایم میں شامل اقتدار میں رہنے والی جماعتیں مسائل کی ذمے دار ہیں۔

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی کے پی کے کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے جنرل نشست پر سابق رکنِ قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور خواتین کی مخصوص نشست پر سابق رکنِ قومی اسمبلی عنایت بیگم کو نامزد کیا گیا ہے۔ سینیٹ کے لیے اقلیتوں کی نشست پر اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جاوید گل نامزد ہیں۔

خیبرپختونخواہ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے اب تک 94 امیدواروں نے کاغذات نامزگی وصول کیے ہیں،صرف 4 امیدوار اپنے کاغذات جمع کرچکے ہیں، پی ٹی آئی کے حامد الحق اور جے یوآئی کے نعیمہ کشور نے کاغذات جمع کیے نجیب اللہ خلیل نے آزاد حیثیت سے جنرل نشست کے لیے کاغذات جمع کیے، پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے،

بلوچستان عوامی پارٹی نےسرفراز بگٹی اور منظور کاکڑ کو جنرل نشست کے لیے ٹکٹ دے دیا ،خواتین نشست کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے ستارہ ایاز کو ٹکٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

Leave a reply