مجوزہ آئینی ترمیم ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری متحرک ہو چکے ہیں تو وہیں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے

بلاول زرداری نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، اسکے بعد حیدر آباد شہدا کارساز کی یاد میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرنے چلے گئے، رات واپس آئے تو پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، آج بھی بلاول زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، بلاول نے پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی،ملاقات میں 26ویں آئینی ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں بلاول جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر ملنے پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے، گزشتہ روز بلاول زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے دو بار ملاقات ہوئی ہے،پی ٹی آئی وفد کی بھی دوبار ملاقات ہوئی،مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کو عشائیہ دیا، حکومتی وفد بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، آج بھی پی ٹی آئی وفد جس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر،سلمان اکرم راجہ و دیگر شامل تھے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا، بعد ازاں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، اسکے تھوڑی دیر بعد ہی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی مولانا فضل الرحمان سے ملنے پہنچ گئے

بلاول زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اختر مینگل سے ملاقات
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نوید قمر موجود تھے،
مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، عثمان بادینی اور کامران مرتضی موجود تھے،سردار اختر مینگل کے ہمراہ اختر حسین، ایڈووکیٹ ساجد ترین، آغا موسیٰ جان، شفقت لانگو اور میر جہانزیب موجود تھے

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا

Shares: