بلاول مودی کو قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے؟ شازیہ مری

نیازی صاحب، سیلاب متاثرین میں 14 ارب روپے تقسیم کرو پھر مارچ کرو،شازیہ مری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ بی جے پی کے عہدے دار کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی شر انگیز ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت مقرر کرنے سے بی جے پی کی انتہا پسندی مزید بے نقاب ہوگئی ہے،بی جے پی آر ایس ایس کی شدت پسند اور نفرت انگیز سوچ کی علمبردار ہے وزیر خارجہ بلاول اگر مودی کو قصاب نہ کہتے تو کیا کہتے،یہ ایک حقیقت ہے کہ گجرات میں مسلمانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا،ثابت ہو چکا ہے کہ مودی جنونی ایشیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھ کر بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی دہشت گردوں کی مزاحمت کی تھی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مودی متعلق بیانیہ سچ ثابت ہو چکا ہے،پاکستان پیپلزپارٹی بی جے پی کے خلاف عالمی انصاف کی عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

 انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

ترجمانِ بلاول ہاوَس سریندر ولاسائی نے بے جے پی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیوں کی پیچھے مودی ہے بلاول بھَٹو زرداری کے محض ایک بیان نے مودی کو دنیا بھر میں ننگا کردیا بے جی پی اور مودی کو پتا ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری جیالوں کی ریڈ لائین ہے بے جے پی یہ بھی مت بھولے کہ جیالے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں بے جے پی بلاتاخیر معافی مانگے، ورنہ مودی بھارت سے باہر نکل نہیں سکے گا مودی جہاں بھی جائے گا، جیالے اس کا گندے انڈوں سے سواگت کریں گے دھمکیوں سے ثابت ہوا، مودی سرکار سفارتکاری کی میز پر منطق کا مقابلہ ہار چکی

Comments are closed.