بلاول زرداری سندھ کی تباہی کے بعد کس منہ سے اسلام أباد أ رہا ہے:اسد عمر

0
34

اسلام آباد:وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ آپ لوگ لانگ مارچ کے لیے نہ نکلیں ، اس موقع پر اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سندھ کی تباہی کے بعد کس منہ سے اسلام أباد أ رہا ہے۔ PDM سردیوں کی بیماری ہے جو گرمیوں میں ختم ہو جاتی ہے۔ PDM جتنی مرضی کوشش کر لے عمران خان حکومت کو کوئی بھی خطرہ نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےعامر مغل کی میزبانی میں جھنگی سیداں میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہویے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اسلام أباد کی عوام کو اکٹھا کرنے پر عامر مغل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عامر مغل ہمیشہ سے فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ PDM اور بلاول زرداری ملکر زور لگائیں عمران خان اگلی بار بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے اسلام أباد کی عوام کیلئے تاریخی قانون سازی اور کھربوں کی لاگت سے تاریخی ترقیاتی کام جاری ہیں۔

 

 

چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز نے خطاب کرتے ہویے کہا کہ جس طرح اسلام أباد کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو تینوں سیٹیں جیت کر دی ہیں اور 2018 میں کلین سویپ کیا ہے۔ عوام کا احسان کبھی بھی نہیں اتار سکتے ہیں۔ دن رات عوامی مفاد میں کام کر رہے ہیں۔ اسد عمر کی قیادت میں شہر بھر میں تاریخی کام کئے جا رہے ہیں۔ تاریخی جلسہ کروانے پر راجہ خرم نواز نے عامر مغل کو مبارکباد پیش کی۔

منتظم و میزبان جلسہ عامر مغل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑہے تین سالوں میں شہریوں کیلئے تاریخی قانون سازی اور کھربوں کے ترقیاتی کام کیے گیے ہیں۔ جس پر وزیر اعظم اور تینوں منتخب ایم این ایز کے شکر گزار ہیں۔ سیکشن 4 کا خاتمہ، نوکریوں میں 50% کوٹہ، پہلی فوڈ اتھارٹی کا قیام، پہلی رئیل اسٹیٹ اتھارٹی کا قیام، تاجروں کے لیے متفقہ قانون کرایہ داری کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ تینوں حلقوں میں کھربوں کی لاگت سے ہر شہری کیلیے صحت کارڈ، غازی بروتھا سے پانی کے منصوبے، روڈ گلیاں، اسکول ، کالج، پانی کے منصوبے، نئے ہسپتال، ڈسپینسریز، انڈر پاس، انٹر چینج، IJP روڈ، 10th ایونیو، مارگلہ روڈ، کمیونٹی سینٹرز، ملٹی پرپز گراونڈز، بجلی گیس کے منصوبے، سیکٹورل ایریا میں گلیوں، سڑکوں ، اسکولوں، اسٹریٹ لائیٹس ، اور پارکس کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

عامر مغل نے کہا کہ 2018 کی طرح 2022 کے بلدیات اور 2023 کے جنرل الیکشن میں بھی کلین سویپ کریں گے۔ عامر مغل نے کہا کہ بلاول زرداری اور PDM کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہو گا۔ کیونکہ عوام کو پتہ ہے کہ مریم صفدر اور بلاول زرداری کے جسم کا ایک ایک بال اور خون کا ایک ایک قطرہ حرام کی کمائ سے ہے۔ اور ان کے مارچ کا مقصد صرف اور صرف اپنے والدین کی کرپشن کا تحفظ اور ایک بار پھر عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار میں أنا ہے جس کو عوام بری طرح مسترد کر چکی ہے۔ جلسے سے ممبر سینیٹر سیمی ایزدی، عابدہ راجہ ایم پی اے اور فرزند شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave a reply