ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

0
59

عمران اشرف اور امر خان کی فلم ’دم مستم‘ کو رواں برس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

باغی ٹی وی :پاکستان میں مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے سینما بند کیے جانے کے بعد تاحال فلم ساز فلموں کو ریلیز کرنے سے کترا رہے ہیں اور نومبر 2021 سے اب تک محض 3 فلمیں ہی سینماؤں میں پیش کی جا چکی ہیں۔

"دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

’دم مستم‘ کو 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا اور اس پر 2019 میں ہی کام کا آغاز کردیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش میں تاخیر ہوئی اب طویل عرصے بعد ’دم مستم‘ کا ڈھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے-

’دم مستم‘ کے ذریعے جہاں عمران اشرف بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، وہیں اداکارہ امر خان بھی بطور فلم لکھاری متعارف ہونے جا رہی ہیں علاوہ ازیں ’دم مستم‘ اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم بھی ہوگی جب کہ اس میں ’مجھے مارو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب بھی اداکاری میں ڈیبیو کرنے جا ہے ہیں-

فلم کی ہدایات ’سپر اسٹار‘ کی ہدایات دینے والے محمد احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی موسیقی اذان سمیع خان، شیراز اپل زئی اور بلال سعید نے دی ہے۔

’دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے ٹریلر کے مطابق امر خان اور عمران اشرف ایک ہی محلے میں پلے بڑھے ہوتے ہیں اور ایک جیسے ہی خواب دیکھ کر آگے بڑھنے کی لگن رکھتے ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ امر خان بطور ڈانسر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں اور انہیں عدنان صدیقی کی کمپنی بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے عمران اشرف بھی ایک چانس ملنے کے بعد سپر اسٹار گلوکار بن جاتے ہیں فلم میں رومانس اور کامیڈی کے علاوہ مصالحہ بھی دیکھنے کو ملے گا جب کہ فلم میں آئٹم سانگس بھی شامل ہوں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں-

دوسری جانب ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے بھی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے فلم ساز وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی قدرے مختلف ہے۔

جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے اور ان کے خاندان کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شدید خواہش کے گرد گھومتی ہے۔

اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

اہم سماجی مسئلے پر بنائی گئی فلم میں علی رحمٰن اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، جن کی شادی کو چند سال گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں بچوں کی پیدائش نہیں ہوتی۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بچوں کی پیدائش نہ ہونے پر بیوی اپنے شوہر کو ٹیسٹ کرانے کا کہتی ہیں، جس پر وہ روایتی شوہروں کی طرح ناراض ہوجاتے ہیں۔

شادی شدہ جوڑے کےہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے کے معاملے پر بنائی گئی فلم میں جاوید شیخ، یاسر حسین، حسن رضا، منزہ عارف، سعدیہ فیصل، سیفی حسن اور نور الحسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور ان کی ٹیم آسکر اور بافٹا ایوارڈ کے لئے نامزد

’پردے میں رہنے دو‘ کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ فلم کو پروڈیوس کیا ہے فلم میں وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی بطور موسیقار شامل کیا گیا ہے۔

’پردے میں رہنے دو‘ کے ذریعے ہانیہ عامر لگ بھگ چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، اس سے قبل وہ آخری بار 2018 کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں ہانیہ عامر ’پرواز ہے جنون‘ کے بعد ’سپر اسٹار اور لوڈ ویڈنگ‘ جیسی فلموں میں بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دی تھیں مگر وہ فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں تھیں۔
https://youtu.be/jkF4SWpmaxc

Leave a reply