بلاول کے انٹریونے پی ڈی ایم کومشکل میں ڈال دیا:فضل الرحمان کی زیرصدارت اہم اجلاس
لاہور:بلاول کے انٹریونے پی ڈی ایم کومشکل میں ڈال دیا:فضل الرحمان کی زیرصدارت اہم اجلاس،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے ،یہ اجلاس بلاول بھٹوکے بیان کے بعد بلایا گیا ہے
پی ڈی ایم کے اس اہم اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل، آفتاب شیرپاؤ، مولانا عبدالغفور حیدری، امیر حیدرہوتی، میاں افتخار حسین، شاہ اویس نورانی، ساجد میر، حافط عبدالکریم اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شریک ہیں۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور جاری ہے، اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے یک موقف بیانیہ کی تشکیل پر مولانا فضل الرحمان سفارشات پیش کریں گے۔
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود تھے، اپنی پارٹی کے افکار و نظریات سے ذرا بلند ہوکر سوچنا ہوگا، ہماری تحریک کے نتیجے میں کوئی ردعمل آتا ہے تو کیا ہم نے کوئی حکمت عملی بنالی ہے جب کہ کیا ہمارے کارکن اور عوام تیار ہیں۔