چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کو مشروط پیشکش کر دی
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادپر میری حکمت عملی اختیار کرتے ہیں تو پی ڈی ایم کے ساتھ چل سکتے ہیں،حزب اختلاف اگر اپنے استعفے کے موقف سے پیچھے ہٹ رہی ہے اور ہماری عدم اعتماد کی پالیسی پر آرہے ہیں تو پھر ہم اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ ہم ملکر کام کرسکتے ہیں۔ جو جیل میں بیمار ہو اس کا علاج ہونا چاہیے،شاہ رخ جتوئی کے معاملے میں حکومت کا کوئی کردار ہے نہ ہی علم ہے،وزیراعلیٰ یا وزیرصحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے،ہم کسی قاتل کی مدد نہیں کرنا چاہیں گے،جیل اسلام آباد کا ہو،پنجاب یا سندھ کا،دو نظام چلتے ہیں،ہم دہرے نظام کے خلاف ہیں،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ اس حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے،حکومت نے منی بجٹ کو زبردستی پاس کروایا پیپلزپارٹی اور اپوزیشن نے ہاوس کے اندر اور باہر احتجاج کیا بجٹ پاس کرنے وقت ٹیکس ختم کرنے کے وعدے کیےگئے مگر مکر گئے،سولر پینل سمیت دیگر اشیا پر بجٹ واپس نہیں لیا ،اب تاریخی غربت ہوگی،عوام حکومت کی نااہلی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں 27فروری کو کراچی سے حکومت کے خلاف نکلیں گے ہم جمہوری لوگ ہیں غیر جمہوری کام نہیں کریں گے ،جمہوری کوشش سے حکومت کو نکالا جائے عوام کی طاقت سے عوامی حکومت بنائیں گے،منی بجٹ ہو یا اسٹیٹ بینک کی غلامی کا بل ہو، موجودہ حکومت نے ہماری معاشی خودمختاری اور جمہوری آزادی پر حملہ کیا ہے اگر آپ پنجاب سے ہو تو علاج کیلئے باہر جاسکتے ہو، یہ دوغلا نظام نہیں چلے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک پاکستان میں دو قانون کے خلاف ہے موجودہ حکومت صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑنا کر مہنگائی، بےروزگاری اور غربت سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
اب ہو گا دما دم مست قلندر، پی ڈی ایم سے پہلے بلاول نے کیا لانگ مارچ کا اعلان
غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، اجلاس میں بڑے فیصلے ہو گئے
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، بلاول متحرک،اسلام آباد میں ڈیرے، اہم ملاقاتیں