بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے طلاق کے لئے 27 برس انتظار کیوں کیا؟

0
117

بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے 3 مئی کو 27 سال کی شادی کے بعد اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا-

باغی ٹی وی : بل گیٹس یا ملینڈا گیٹس کی جانب سے اتنے عرصے بعد علیحدگی کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی گئی مگر پیپل میگزین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے اعلان کے لیے اتنے برسوں تک انتظار کی وجہ ان کے بچے تھے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس وقت طلاق کا اعلان کی وجہ بظاہر یہ ہے کہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی فوبی اب 18 سال کی ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان کی سب سے چھوٹی اولاد نے ہائی اسکول سے گریجویشن مکمل کرلی اور انہوں نے اس وقت تک اکٹھے رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق درحقیقت اس جوڑے نے اپنے بچوں کے اسکول سے باہر نکلنے تک کا انتظار کیا جیسا متعدد افراد کرتے ہیں۔

جبکہ بل ، 65 ، اور 56 سالہ میلنڈا بھی 21 سالہ بیٹے روری کے والدین اور 25 سالہ بیٹی جینیفر ہیں جنہوں نے اپنے والدین کی طلاق کو ” پورے خاندان کے لئے ایک مشکل وقت” قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے جوڑے کی طلاق کی ایک ممکنہ وجہ پر روشنی ڈالی ہے۔

طلاق کی بنیادی وجہ تو اب بھی واضح نہیں مگر وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ملینڈا گیٹس طلاق کے لیے وکلا سے کئی برس سے ملاقاتیں کررہی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملینڈا گیٹس کی جانب سے کم از کم 2019 سے وکلا سے مشاورت کی جارہی تھی اور اب جاکر عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔

انہوں نے متعدد کمپنیوں کے وکلا کے ساتھ مل کر شادی کو بچانے کی کوشش کی جسے عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے ‘ناقابل تلافی حد تک ٹوٹ پھوٹ’ کا شکار قرار دیا۔

امریکی جریدے کی اس رپورٹ میں اپنے شوہر کے جیفری اپسٹن سے تعلق پر ملینڈا گیٹس کے خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جیفری اپسٹن ایک ارب پتی شخص تھا جس پر الزام تھا کہ انہوں نے کئی سال تک کم عمر لڑکیوں سمیت درجنوں خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں نہ صرف جنسی غلام بنائے رکھا بلکہ انہیں اپنے دوستوں اور مہمانوں کی جنسی خواہشات کی تکمیل کے لیے بھی استعمال کیا۔

ڈیلی Beast نے ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا تھا کہ بل گیٹس 2011 سے جیفری اپسٹن سے ملنے کے لیے تیار تھے، جبکہ جیفری کو 2008 میں کم عمر لڑکیوں کا استحصال کرنے پر مجرم قرار دیا جاچکا تھا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بل اور ملینڈا گیٹس کی جیفری اپسٹن سے ملاقات نیویارک میں ستمبر 2013 میں ہوئی تھی اور اس کے فوری بعد ملینڈا گیٹس نے اپنے دوستوں کے سامنے اس ملاقات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

اس جوڑے کے قریبی افراد کے مطابق ملینڈا اپنے شوہر کے جیفری اپسٹن سے تعلقات پر خوش نہیں تھیں، بل گیٹس نے 2019 میں وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا تھا کہ وہ جیفری اپسٹن کے دوست نہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیویارک ٹائمز کی جانب سے اکتوبر 2019 میں پہلی بار بتایا گیا کہ بل گیٹس نے ایک سے زیادہ بار جیفری اپسٹن سے ملاقاتیں کی تھیں، جس کے بعد ملینڈا نے اپنے مشیروں سے درجنوں بار رابطہ کیا۔

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کی طلاق سے متعلق سوشل میڈٰیا پر میمزکا طوفان

دنیا کے امیر ترین جوڑے میں 27 سال بعد علحیدگی ہوگئی

بل گیٹس کی اہلیہ ملینڈا کو طلاق کے بعد کتنی دولت ملے گی؟

Leave a reply