بل قسطوں میں لینے کا فیصلہ جلد کریں گے،نگران وزیراعظم

سول اداروں کی کارکردگی کو بہتربنایاجائے گا
0
46
anwar kakar n pm

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہوگا، نگراں حکومت بلاخوف و خطر کارروائی کر رہی ہے کچے کے حوالے سے آپریشنل کمانڈ نے فیصلہ کرنا ہے ، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بل قسطوں میں لینے کا فیصلہ جلد کریں گے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نظام کو بحال کیا ہے، روز گار کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمے داریوں میں شامل ہے ، غیر قانونی طور پر کسی کو بھی پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں، غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کو جلد ان کے ملکوں میں واپس بھیج دیا جائے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی چوری ،ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران گفتگو،میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت گورننس کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے ذخیرہ اندوزی، مہنگائی اورسمگلنگ کے حوالے سے صوبوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کرحکمت عملی وضع کی گئی ہے لوگوں میں یہ تاثرتھا کہ یہ ایک ہفتے یا چند دن کی مہم ہے لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ہفتے دو ہفتے کی بات نہیں ہے جو اقدامات کئے جارہے ہیں انہیں مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے متعلقہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کام شروع کردیا ہے پہلے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ یہ کس کا کام ہے اس رجحان کوبدلنے کی ضرورت ہے بیورو کریسی ، پولیس اورمتعلقہ ادارے مل کرکام کریں گے اور گورننس کے لئے جہاں ضرورت ہوگی فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی, سول اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا جو وقت کی ضرورت ہے سول اداروں کی استعداد کارمیں اضافے سے ان کی کارکردگی اور کردار میں بہتری آتی جائے گی

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پرملک بھرمیں بجلی چوری کے خاتمہ اورواجبات کی وصولی کے لئے مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور8 دنوں میں بجلی چوروں کے خلاف 5 ہزارسے زائد ایف آئی آرزدرج کرکے گرفتاریاں کی گئی ہیں اورواجبات کی وصولی1 ارب 74 کروڑ80 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے ،ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بجلی چوری اور واجبات کی وصولی کے لئے مہم کا آغاز 7 ستمبر سے کیا گیا اور پہلے 7 دنوں میں نادہندگان سے 80 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئیں جبکہ صرف پچھلے 2 دنوں میں یہ وصولیاں 90 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہیں ،اس سلسلے میں تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جس کے تحت وہ لائن لاسز میں کمی ، واجبات کی وصولی اوربجلی کی چوری میں ملوث عناصرکے خلاف دن رات کریک ڈائون کررہی ہیں

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے 

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کابینہ مختصر رکھیں گے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

Leave a reply