بلاول کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے، آزادی مارچ اور حکومت کے خلاف تحریک میں مولانا کا کہاں تک ساتھ دیں گے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی زیر صدارت پی پی کا انتہائی اہم اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں جاری ہے، اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، شیریں رحمان، مصطفیٰ نواز کھوکھر، وقار مہدی ،فرحت اللہ بابر، ڈاکٹر نفیسہ شاہ و دیگر شریک ہیں.

زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

اجلا س میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی جا رہی ہے، اجلاس کے بعد میڈیا کو بھی بریفنگ دی جائے گی.

پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ،مولانا کے مطابق ان کا آزادی مارچ اسلام آباد آئے گا، مولانا پر امید ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کا ساتھ دیں گی لیکن تاحال ابھی تک اپوزیشن جماعتیں مولانا کے آزادی مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ نہ کر سکیں

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا سوچ رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی مولانا کو دھوکہ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی کسی صورت بھی مارچ میں شریک نہیں ہو گی، ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن بھی اپنا فیصلہ بدل سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں تا ہم انہیں ناکامی ہی ناکامی دکھائی دے رہی ہے.

مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

Shares: