کراچی،بن قاسم ٹاؤن تھانے کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ گرفتار ۔

0
162

گرفتار ملزم شوکت جٹ کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی درج ہیں ۔سرگرم بھتہ خور شوکت جٹ کو پولیس گزشتہ دو سال سے تلاش کر رہی تھی ۔
لینڈ گریبر شوکت جٹ بن قاسم ٹاءو ن میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔شوکت جٹ کی گرفتاری سے علاقہ مکینوں میں سکون کی لہر دوڑ گئی ۔
بن قاسم ٹاءون کے ایس ایچ او کی کامیاب کاروائی پر اہل علاقہ کا اظہار تشکر ۔

کراچی (24نومبر2020) کراچی کے علاقے ضلع ملیر بن قاسم ٹاءون تھانے کی بڑی کاروائی، ضلع ملیر کا بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ شوکت جٹ گرفتار، ملزم شوکت جٹ پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا، ملزم شاہ ٹاءون اور پپری سمیت مختلف علاقوں میں پلاٹوں پر قبضے اور لوگوں کو ڈرایا ڈھمکایا کرتا تھا، شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایف آئی درج ہیں ، تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاءون تھانے کی ایس ایچ ا و نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لینڈ گریبر ، بھتہ خوری ،منشیات فروشی، اور اغواء برائے تاوان کے سلسلے میں ملیر پولیس کے مختلف تھانوں کو دوسال سے مطلوب ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کیا، تفصیلات کے مطابق شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد ایف آئی آر درج ہیں ، ملز م شوکت جٹ پپری ، شاہ ٹاءون ، بن قاسم ٹاءون اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشی بھی کرتا تھا اور تاجروں سے بھتہ وصولی بھی کرتا تھا، علاقہ مکینوں نے کافی دفعہ شوکت جٹ اور اس کے بھائیوں کے خلاف پولیس میں شکایات بھی درج کرائیں ، ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم شوکت جٹ نے مورخہ 21نومبر 2020کو بوقت رات سوا بارہ بجے ایک ہوٹل میں گھس کر شاہد شاہ نامی ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہوٹل کے برتن توڑے اور ویٹر کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر بھتہ مانگا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیئے ہوائی فائرنگ بھی کی، مدعی کی رپورٹ پر تھانہ بن قاسم ٹاءو ن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واضح رہے کہ ملزم شوکت جٹ کے خلاف ایف آئی آر46;47;2006;8547;s147;47;148;47;149;47;506-;6647;379;47;427;80806744747;2006;8547;s 147;47;148;47;149;47;506-;6647;504;47;448;808067;, سمیت مختلف ایف آئی درج ہیں ۔

Leave a reply