بالی ووڈ کے مشہور گلوکار بپی لہری بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی لہری کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ گلوکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
بپی لہری کے ترجمان نے بتایا کہ گلوکار کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اُن کا ٹیسٹ کیا گیا اور بدقسمتی سے نتائج مثبت آئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بپی لہری کی طبیعت بگڑنے پر اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز اُن کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جو کوئی بپی لہری کے ساتھ رابطے میں تھا وہ لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، کارتک آریان اور پریش راول سمیت دیگر شامل ہیں۔
بھارتی اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوگئے