خاتون نے ساری حدیں پار لیں، شوہر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شرمگاہ کو سگریٹ سے داغا، تھپڑ مارے، شوہر چیختا رہا لیکن خاتون کو رحم نہ آیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بجنو ر میں پیش آیا ہے ، جہاں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے ہی شوہر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے،کمرے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نے خاتون کے شوہر پر ہونے والے ظلم کو سامنے لا دیا، سی سی ٹی وی میں مرد پر ظلم دیکھ کر پولیس بھی کانپ اٹھی، خاتون شوہر کو بستر پر لاکر اسے برہنہ کر دیتی، پھر اسے باندھ کر سگریٹ اسکی شرمگاہ پر لگاتی، تھپڑ بھی مارتی، شوہر چیختا رہا لیکن خاتون باز نہ آ ئی ، اسکا ظلم روز بڑھتا گیا، خاتون نے روز کا معمول بنا لیا تھا تاہم شوہر ڈر کے مارے خاموش تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو شوہر کے والد نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا.

پولیس کے مطابق چک محمود ثانی کے منان زیدی کی شادی خاتون مہرجہاں سے ہوئی تھی، مہر جہاں نے محبت کی شادی تھی لیکن یہ اسکا ڈرامہ تھا، گزشتہ برس نومبر میں دونوں کی شادی ہوئی تھی،منان کے والد کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے پہلے روز سے ہی میرے بیٹے پر تشدد کرتی تھی، لیکن بیٹا ہمیں کچھ نہیں بتاتا تھا،جس پر انہوں نے کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے،29 اپریل کو مہرجہاں نے شوہر کو کمرے میں پہنچنے پر برہنہ کیا، دونوں ہاتھ باند ھ دیئے، بیوی مہر جہاں نے سگریٹ سے اپنے شوہر کی شرمگاہ کو جلایا،اس دوران وہ سگریٹ بھی پیتی رہی، چاقو سے بھی کئی وار کر کے اپنے شوہر کو زخمی کیا، متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم بیوی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، شوہر منان ہسپتال میں زیر علاج ہے.

ایس پی دھرم سنگھ کے مطابق واقعہ کا چار مئی کو مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزمہ کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا تھا ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے،

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

Shares: