گھریلو ناچاقی شوہر نے بیوی کو نہر میں پھینک دیا
ڈیرہ اسماعیل خان:گھریلو ناچاقی میں شوہر کی بیوی سے جان چھڑانے کی انوکھی ترکیب ،کار میں چشمہ بیراج سیر کرانے کے بہانے شوہر نے چلتی کار سے چھلانگ لگا کر بیوی کو کارسمیت نہر میں دھکا دے دیا ،چیخ وپکار پر لوگوں نے خاتون کو نہر سے نکال کر بچالیا ،شوہر فرار ہونے میں کامیاب ،بیوی کی رپورٹ پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
کوٹ عیسیٰ خان تحصیل درابن کلاں کی رہائشی 33 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ میرا شوہر مجھے کار میں چشمہ بیراج سیر کرانے لے گیا ،راستے میں اس نے مجھے علاقہ سیدو والی کے قریب واقع سرخ پہاڑ دیکھانے پہاڑ پر لے گیا جہاں پر ہم نے تصویریں بنوائیں ،وآپس جانے لگے تو شوہر نے کار میں میری سائیڈ والا ڈور اور شیشہ لاک کردیا اور کار آہستہ چلانے لگا بعدازاں اس نے چلتی کار سے چھلانگ لگا دی اور مجھے کار سمیت سی آر بی سی نہر میں دھکادے دیا ،
میری چیخ وپکار پر لوگ وہاں جمع ہوگئے اور مجھے وہاں نہر سے باہر نکال کر مجھے ہسپتال منتقل کیا،خاتون نے وجہ عداوت گھریلو ناچاقی بتایا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر اس کے شوہر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے