بی جے پی حکومت نے نصاب سے پیغمبر اسلام،حضرت عیسیٰ اور ٹیپو سلطان کے تذکرے کو حذف کر دیا

0
37

بی جے پی حکومت نے نصاب سے پیغمبر اسلام،حضرت عیسیٰ اور ٹیپو سلطان کے تذکرے کو حذف کر دیا

بھارت میں کورونا وائرس کے دوران گزشتہ کئی مہینوں سے تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں اور اس سلسلے میں طلبا کی سہولیت کے پیش نظر تعلیمی نصاب میں 30 فیصد نصاب کی تخفیف کی گئی ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے ریاست کے تعلیمی نصاب سے شہید وطن ٹیپو سلطان کے علاوہ ملک کے آئین اور پیغمبر اسلام اور حضرت عیسی کے تذکرے کو حذف کردیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حکومت کے اس اقدام کی اپوزیشن کی جانب سے اور سماجی حلقوں میں سختی سے مذمت کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں دانشوران، علما و سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ ‘ بی جے پی حکومت نے نصاب کم کرنے کی آڑ میں اپنے فرقہ پرستانہ سیاسی ایجنڈا پر عمل کیا ہے۔ چند ماہ قبل بی جے پی کے ایم ایل اے اپچو رنجن نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ٹیپو سلطان کا نام اسکول کے نصاب سے ہٹایا جائے جس کے متعلق ایک طویل بحث چلی اور حکومت کی ہدایت پر تعلیمی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل کر اس موضوع کے متعلق رائے جانی گئی تھی جس کے بعد ماہرین نے سفارش کی تھی کہ تعلیمی نصاب سے ٹیپو سلطان کا نام نہیں نکالا جاسکتا کہ یہ تاریخ کا حصہ ہے اور اس سے چھیڑ چھاڑ نہیں کیجاسکتی۔

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

لیکن اب کورونا وائرس کے سبب نصاب میں تخفیف لانے کی آڑ میں حکومت نے ساتویں جماعت کی کتاب سے ٹیپو سلطان کے تذکرے کو حذف کردیا ہے۔

Leave a reply