مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ہتھیانےپر5 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا:پاکستان

0
44

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ہتھیانےپر5 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیٰں 5 اگست مقبوضہ کشمیرکوہتھیانے کے بھارتی اقدام کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے ،

وزارت داخلہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں ایک منٹ کی خاموش اور ایک منٹ کے لیے رک جائے گی ،

ادھر دوسری طرف 5اگست 2019کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کو مستر د کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دن کو بطور یوم سیاہ منائیں ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اور 5 اگست بھارت کا کشمیرکوہتھیانے کا ہتھکنڈہ:

بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی اور پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا پیش کیا اور قرار داد اکثریت کی بنیاد پر منظور کرلی گئی۔

بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے لیے آرڈیننس پر دستخط کیے تاہم اس کا نفاذ گزشتہ سال ہی اکتوبر میں کردیا گیا۔جس کے بعد سے لیکرابتک مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کے جزبہ آزادی کودبانے کے لیے ہرگھرکےباہر فوجی کھڑا کرکے تحریک آزادی کودبانے کی کوشش کی ہے

بھارتی حکومت کے اس اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر،پاکستان اوردنیا بھرمیں یوم سیاہ منایا جاتا ہے

Leave a reply