وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رکھا جائے گا اور اس حوالہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،
صحافتی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس، میڈیا ٹربیونلز کیخلاف مزاحمت کیلئے کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز ماہر قانون اور دانشور بابر اعوان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کسی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے اور یہ کہ احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس معاملے میں کوئی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، بابر اعوان سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مختلف قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،
شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور یہ کہ حالات کی بہتری کیلئے درست سمت کا تعین کرلیا ہے، انہوں نے کشمیر میں جاری مسلسل لاک ڈاﺅن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے سیاسی اور سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہیں گی،
لاک ڈاؤن کرنے والوں کو خیبر پی کے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان
شہباز شریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بھی واضح کر دیا
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی ترقی کیلیے سنجیدگی کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا، معاشی حالات کی بہتری کے لیے درست سمت کا تعین ہو چکا ہے،