خضدار: پولیس کی گاڑی کےقریب دھماکا،2اہلکارشہید

خضدار(باغی ٹی وی)خضدار میں پولیس کی گاڑی کے قریب زور دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب گشت کے دوران پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا جہاں دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی گشت پر مامور تھی، دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تفتیشی افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی بھی اسپتال پہنچ گئے، جنہوں نے زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Leave a reply