"ابو آپ یاد آتے ہیں” نجم شیراز کا اپنے والد کو جزبات سے بھرپور خراج تحسین ، سن کر آنکھیں‌ پرنم ہو جائیں

0
77

"ابو آپ یاد آتے ہیں” نجم شیراز کا اپنے والد کو جزبات سے بھرپور خراج تحسین ، سن کر آنکھیں‌ پرنم ہو جائیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، باپ کے عالمی دن کے موقع پر معروف سنگر اور سپر سٹار نجم شیراز نے اپنے ابوجان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت گانا پیش کیا ہے ، دل کو چھو جانے والا یہ گانا بہت ہی سادہ جملوں پر مشتمل ہے جو پدرانہ شفقت کے آئینہ دار اور باپ کے شجر سایہ دار ہونے کا احساس دلاتے ہیں …باب جیسی شخصیت اپنے بیٹے کے لیے ہر عمر میں کتنی اہم ہے ایسے لطیف اور دل نشین احساسات کو اپنی خوبصورت آواز میں نجم شیراز نے دھیمی دھن کے ساتھ گا کر باب کے کردار کو امر کردیا ہے ،جسے سن کو ہر کسی کی اپنے ابو کو یاد کر کے اشکیں بھیگ جائیں ، خصوصا وہ افراد جن کے ابوجان اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں.

اس گانے کے بول ہیں ” مجھےآپ بہت یاد آتے ہیں، مجھے آپ بہت یاد آتے ہیں. ابو… ابو… سپنے سارے آپ نے دکھائے ، دنیا کیا ہے آپ نے سکھایا ، جب بھیگی رات میں اٹھایا تھا آپ نے ، معاف کیا اور پیار کیا تھا آپ نے ، یاد اندھری آتی جاتی ہے ، مجھے آپ بہت یاد آتے ہیں ، ابو … ابو …مجھے آپ بہت یاد آتے ہیں. مسکراتا چہرہ مجھے یاد بہت آئے ، پاس پاس رہتاہے پر نظر نہ آئے . کیسے بھلا دوں آپ کے سارے احسان ، کھو گئے ہیں‌کہا آپ مہربان…آپ بہت یاد آتے ہیں‌. ابو..ابو…. آپ بہت یاد آتے ہیں.

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں والد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن اپنے بچوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے باپ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

باپ وہ ہستی ہے جس کے دم سے گھرانہ قائم رہتا ہے اور اولاد محفوظ رہتی ہے، ایک ایسی ہستی جو اولاد کے لیے سب کچھ لٹا کر بھی خوش رہتی ہے،ماتھے پر شکن نہیں لاتی۔

ایک ایسی ہستی جو ہر حال میں گھر کا سہارا اور محافظ ہوتی ہے، باپ کے دم سے بچے پڑھتے لکھتے اور ترقی کرتے ہیں، اس دن کا مقصد والد کی قربانیوں اور خاندان کے لیے کوششوں کا اعتراف کرنا ہے۔

اس دن دنیا بھر میں بیٹیاں اور بیٹے اپنے والد کو خصوصی تحائف پیش کرتے ہیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، اور یہ باور کراتے ہیں کہ انھیں ان قربانیوں کا ادراک ہے جو وہ ان کی بہتر زندگی کے لیے دے رہے ہیں۔

Leave a reply