بابرکت دن کے موقع پر خونریزی بڑی سازش کا حصہ ہے,مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مستونگ اور ہنگو میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کس قدر سفاک ہیں وہ عناصر جنہوں آج کے دن بھی انسانیت کا پاس نہیں رکھا ۔انسانی جان ،مال اور عزت وآبرو پر حملہ کرنے والے اسلام دشمن ،ملک دشمن اور قوم کے غدار ہیں ،آج کے بابرکت دن کے موقع پر خونریزی بڑی سازش کا حصہ ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر تحفظات ہیں ۔بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دی جائے ۔قوم کو یک جاں ہو کر ایسے فسادی عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔دعاگو ہوں کہ اللہ کریم شہداء کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔دعاء ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکا بازار میں ہوا، لوگ جلوس کے لیے جمع ہو رہے تھے، اس دوران دھماکا ہو گیا ,دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا،دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں،کئی پولیس اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں,
مستونگ جلوس میں خودکش دھماکے کے بعد ہنگو مسجد میں بھی دھماکہ ہو گیا ہے
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج