بالی ووڈ میں لیجنڈری سری دیوی کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ ہوں کنگنا رناوت
بالی وڈ کوئین ادکارہ کنگنا رناوت نے خود کو سری دیوی کے بعد ہندی فلموں میں کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ قرار دیا ہے-
باغی ٹی وی : اپنے متنازع بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنی بالی وڈ فلم تنو ویڈ منو کے 10 سال مکمل ہونے پر فلم کے ایک سین کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔
I was stuck in edgy/neurotic roles, this film changed the trajectory of my career, was my entry in to mainstream that too with comedy, with Queen and Datto I strengthened my comic timing and became the only actress after legendary SriDevi ji to do comedy #10yearsoftanuwedsmanu https://t.co/WMXgPdi781
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 25, 2021
کنگنا نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں تیز اور اعصاب شکن کرداروں میں پھنس گئی تھی، اس فلم نے میرے کیریئر کی سمت کو تبدیل کیا، میں نے کوئین ، دتو اور کامیڈی کے ساتھ مرکزی دھارے میں انٹری دی اور مزاح کے وقت کو بہتر کیا اور لیجنڈری سری دیو کے بعد کامیڈی کرنے والی واحد اداکارہ بن گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت خود کو ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر اور ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ میریل اسٹریپ اور اداکارہ گال گیڈٹ کی طرح ایکشن اورگلیمر دکھانے کی صلاحیتیں رکھنے کا دعویٰ کر چکی ہیں جس پر انہیں شدید تنقید اور طنزو مزاح کا سامنا بھی کرنا پڑا-
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بالی وڈ کے بہت سے نامور فلمسازوں نےاپنے کیرئیر کی ابتدا میرے ساتھ کی میرے ساتھ اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والے یہ ہدایتکار جب کامیاب ہوجاتے ہیں تو اُن کی پوری توجہ خانوں، کپورز اور کماروں پر ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘تنو ویڈز منو ریٹرنز’ میں کنگنا رناوت نے ڈبل کردار ادا کیا تھا جب کہ رنگ ناتھ مدھاون اس میں اہم کردار میں سامنے آئے تھے۔