بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ پاکستانی گانوں کی چوری میں بھی نمبر ون ہے
بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری قرار دی جاتی ہے جہاں کسی بھی دوسری فلم انڈسٹری کے مقابلے میں سب سے زیادہ فلمیں ہر سال ریلیز کی جاتی ہیں۔ بھارتی فلموں کے میوزک کا تو ہر کوئی دیوانہ ہے لیکن بھارتی میوزک انڈسٹری پاکستانی گانوں کی دیوانی ہے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ کوئی ایک دو نہیں بلکہ درجنوں ایسے پاکستانی گانے ہیں، جن کی دھنیں اور بول چرا کر بالی ووڈ نے اپنی فلموں میں شامل کر لئے، اور یہ سلسلہ آج سے نہیں کئی سالوں سے جاری ہے جس کی فہرست بھی بہت طویل ہے۔
مہک فاطمہ کے مطابق؛ 2022 میں بھی بھارتی انڈسٹری کا پاکستان کے گانے چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سال بھی کئی پاکستانی گانے بھارتی فلموں اور البمز کا حصہ بن گئے۔ سُروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان،، جو اپنے گیتوں کے زریعے کئی سال گزر جانے کے بعد بھی دنیا بھر میں زندہ ہیں،، ان کے گیتوں کا بڑا ذخیرہ آج بالی وڈ کی فلموں کا حصہ بنا ہوا ہے. حال ہی میں بالی وڈ کے ابھرتے سنگر جوبین نوٹیال کو استاد نصرت فتح علی خان کے گیتوں نے شہرت کی بلندوں پر پہنچا دیا جس میں آنکھ اٹھی محبت میں اور میری زندگی ہے تو شامل ہے۔
اس کے علاوہ راجہ ہندوستانی میں کرشمہ کپور اور عامر خان پر ، استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ۔۔۔ کنا سوہنا تجھے کو کتنا پیارا تجھے۔۔ کر کے چوری کر کے فلمایا گیا۔ سانوں اک پل چین نی آوے کو بھی بھارت نے بڑی ڈھٹائی سے جدائی اور اجے دیو گن کی نئی فلم ۔۔ ریڈ۔۔ میں استعمال کیا۔ یہ جو ہلکا ہلکا سرور کو بھی سوتن کی بیٹی فلم کا حصہ بنا۔ جبکہ شاہ رخ خان اور مادھوری کی بلاک بسٹر فلم ، کوئلہ کا مشہور گانا ۔۔ سانسوں کی مالا پر ۔۔ بھی نصرت فتح علی خان کے گانے کی کاپی تھی۔
شاید گنتی ختم ہو جائے لیکن نصرت فتح علی خان کے کاپی کیے ہوئے گانوں کی فہرست پوری نہ ہوسکے، میرا پیا گھر آیا او لال نی،، نے دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا، جسے بالی ووڈ نے چوری کر کے فلم یارانا میں مادھوری پر فلمایا، فلم کیلئے خوبصورت بول بدل کر ،، میرا پیا گھر آیا ، او رام جی کر دیا گیا۔ ابرار الحق کا پنجابی گانا نچ مجاجن جس نے سرحد پار بھی دھوم مچائی، بالی ووڈ نے اسے بھی بڑی ڈھٹائی سے چوری کر لیا۔ اس بار یہ چوری بھارت کے مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے کی، اور ورن دھون، انیل کپور کے ساتھ بنائی گئی اپنی فلم جُگ جُگ جیو‘ کا ٹائٹل سانگ نچ پنجابن بنا لیا.
اس سے پہلے بھی ابرار کے کئی گانے بھارت میں چوری کیے جس میں مشہور گانا ۔۔ بھیگا بھیگا سا دسمبر ۔۔۔ بھی شامل ہے جو عمران ہاشمی پر فلمایا گیا۔ مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے گیت آج بھی لوگوں کی اولین پسند ہیں، ان کا مشہور زمانہ گانا ڈسکو دیوانے فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا پر فلمایا گیا حال ہی میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ملائکہ اڑوڑہ پر فلمایا گیا۔
دبنگ کا مشہور آئٹم نمبر ،، منی بدنام ہوئی ،، جس نے بالی ووڈ میں دھوم مچائی بھی اصل میں پاکستانی گانے کی ہی کاپی تھا جو 1992 میں عمر شریف پر فلمایا گیا۔ شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جسے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گیت ’بوہے باریاں‘ یاد نہیں ہو گا، یہ گانا 1999 میں ریلیز ہوا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اور اب اس گیت کو مشہور میوزک کمپنی ’سا رے گا ما میوزک‘ نے انہی بول کے ساتھ بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کی آواز میں ’اوریجنل‘ کے طور پر پیش کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور
حدیقہ کیانی نے اس چوری کیلخلاف آواز اٹھاتے لکھا کہ ۔۔ بوہے باریاں ۔۔ اور ان کے البم روشنی کے تمام گیتوں کے کاپی رائٹس ان کے پاس ہیں۔ اور اس گیت کو لکھا بھی ان کی والدہ نے ہے، اگر کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کے پاس حقوق ہیں تو یہ غیر قانونی ہے اور اس پر ان کی ٹیم ایکشن لے رہی ہے۔ جس پر کنیکا نے ردعمل بھی دیا اور کہا کہ ان کے اور کمپنی کے مطابق یہ ایک لوک گیت ہے۔
مسرت نذیر کا گایا خوبصورت گانا ۔۔۔ چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر ۔۔ بھارت نے کاپی کیا اور 1991 میں سنجے دت کی فلم سڑک کا حصہ بنا لیا. بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنوشالی نے اپنے گانے ’’مہندی‘‘ میں پاکستانی پاپ میوزک کو پہچان دینے والے عالمگیر کے مقبول گانے ’’ گاگر‘‘ کی دھن نقل کر لی جس پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ دھوانی بھنوشالی کا 21 ستمبر 2021کو گانا مہندی ریلیز کیا گیا جبکہ عالمگیر کا مقبول ترین گانا گاگر 90 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا۔