برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گےدرختوں کا منصوبہ لگانے کیلئے تمام ممالک کو وزیراعظم عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے-
1100 میں سے 1100 نمبر: خیبر پختونخوا میں بورڈز امتحانات کے نتائج متنازع ہو گئے
بورس جانسن نے کہا کے پاکستان دس ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے برطانوی وزیراعظم نے دس ارب درختوں کا منصوبہ شروع کرنے پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی۔
UN جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہے۔
یہ خوش آئند امر ہے آج عالمی دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے https://t.co/521AQON22p— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 23, 2021
فرخ حبیب نے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہے یہ خوش آئند امر ہے آج عالمی دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے
یاسر حسین کی نوشین شاہ کو تنبیہہ
یاد رہے کہ عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے معترف ہیں۔ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ، ورلڈ اکنامک فورم میں پذیرائی حاصل ہوئی ہےصدر ورلڈ اکنامک فورم بورگ برینڈے نے بھی کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو سراہا ہے۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشوونما ہورہی ہے۔