بارڈر مینجمنٹ کے نظام کو موثر بنانے کی ہدایت
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے ہدایات دی ہیں کہ بارڈر مینجمنٹ کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات لئے جائیں تاکہ ملک میں غیر قانونی داخلے اور انخلا کو روکا جا سکے، اسلحہ لائسنس کے حصول میں فنگر پرنٹ کی فراہمی کے عمل کو عوام کی سہولت کیلئے مزید آسان بنایا جائے جبکہ لوگوں کیلئے اسلحہ کی تربیت اور اس سلسلے میں سرٹیفیکیشن کے طریقہ کار کو بھی وضع کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے آج اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔وزیر داخلہ رانا ثنا للہ خان نے کہا کہ وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے ۔اجلاس میں آئی سی ٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اس کی تنظیم نو کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اسلام آباد کی صفائی کو عالمی معیار کے مطابق لانے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مزید موثر بنانے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
اجلاس میں پرائیوٹ سیکیورٹی سروس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلحہ کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اسلحہ ڈیلروں کو صرف قانونی طور پر درآمد شدہ اسلحہ کی فروخت کا پابند کیا جائے ۔