باؤلنگ اور بیٹنگ کمزور رہی، اگر اوپر ٹھیک پارٹنر شپ لگ جاتی تو نتیجہ مختلف ہوتا. سرفراز احمد

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وکٹ دو سو ستر ، دو سو اسی کا تھا تاہم ہم نے اچھے ایریا میں بولنگ نہیں کی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سرفراز احمد نے کہاکہ اگر اوپر ٹھیک پارٹنر شپ لگ جاتی تو نتیجہ مختلف ہوتا. ہماری طرف سے شروع کے 30 اوورز میں بولنگ ٹھیک نہیں تھی. اسی طرح ہم شروع کے15 اوورز اچھا نہیں کھیلے.

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو41رنز سے شکست دے دی ہے. آسٹریلیا نے 49 اوورزمیں 307 رنزبنائے. ڈیوڈ وارنرنے 107 رنزکی شانداراننگزکھیلی. ایرون فنچ 82 ، شان مارش 23 اور گلین میکسویل نے 20 رنزبنائے. پاکستانی ٹیم کی طرف سے امام الحق 53 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد حفیظ 46 اور وہاب ریاض 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار رہی . پاکستان کی پہلی اننگز 2 سکور پر گر گئی تھی اور پاکستانی اوپنر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پیٹ کیومنز کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے تھے. پاکستان کی دوسری وکٹ 56 سکور پر گری جب بابر اعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے. پاکستان کی ٹیم 45.4 اوورز میں 266 رنز بناسکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے پچاس اوور کے اختتام پر 307 رنز بنائے تھے.
پاکستانی فیلڈر نے اس انتہائی اہم میچ میں انتہائی ناقص فیلڈنگ کی ہے اور چار کیچ چھوڑے . کھلاڑی آصف علی نے تین کیچز جبکہ ایک کیچ سرفرازاحمد نہیں پکڑ سکے. کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے دباؤ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹاؤنٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. اب تک ایونٹ میں 3 میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہوچکے ہیں جس میں سے ایک میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں 3،3 میچز کھیلے ہیں، پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انگلینڈ سے مقابلے میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو شکست دی جبکہ سری لنکا کے ساتھ کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے پہلے میچ میں افغانستان اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی تاہم تیسرے میچ میں بھارت کے ہاتھوں کینگروز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed.