مجوزہ آئینی ترمیم، وفاقی کابینہ کا اجلاس مؤخر کر دیاگیا، کابینہ اجلاس کل ہو گا، سینیٹ اجلاس ملتوی کر دیا گیا، پارلیمنٹ کی خصوصی کابینہ کمیٹی نے آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، پی ٹی آئی عمران خان سے ملکر کوئی فیصلہ کرے گی، بلاول زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروا دی ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،وفاقی کابینہ اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیمی مسودے کی منظوری نہ دی جا سکی،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 9:30 بجے دوبارہ ہو گا، اجلاس میں آئینی ترمیم مسودے کی منظوری دی جائے گی، بعد ازاں آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی جائے گی،
پی ٹی آئی وفد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ،مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی ہے وہیں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر بلاول زرداری کی بھی پی ٹی آئی وفد سے ملاقات ہوئی ہے، پی ٹی آئی وفد کو بلاول نے بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ کل عمران خان سے ملاقات کروا دی جائے گی، قوی امکان ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے، اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کو مجوزہ آئینی ترامیم کی حمایت پر قائل کر لیں گے،کیونکہ پارلیمانی کمیٹی سے منظور ہونے والے مسودے پر بیرسٹر گوہر کہہ چکے ہیں کہ ہم نے مسودے پر اتفاق کیا ہے تا ہم حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، عمران خان سے ملاقات کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کئے جانے کا امکان ہے،بلاول زرداری کی بھی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور ہو، بلاول کی مولانا فضل الرحمان سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں
علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم بارے حتمی مشاورت کی گئی،
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا
مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے
وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں
نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟
قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات
آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی
پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب
آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے
نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی
پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا