باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احمد جواد کو وزیراعظم شہباز شریف کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے
احمد جواد کو وزیراعظم شہباز شریف کا فوکل پرسن مقرر کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، احمد جواد کو وزیراعظم کا فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا و ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے

احمد جواد نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے احمد جواد کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ احمد جواد نے اس وقت پی ٹی آئی چھوڑی جب وہ حکومت میں تھے، صحیح آدمی صحیح جگہ پر آ گیا ہے،
Right man at the right place. Prime Minister @CMShehbaz appointed @AhmadJawadBTH as his focal person for digital media and communications. Ahmad Jawad left @ImranKhanPTI and joined PML-N when PTI was in power. I wish him good luck and hope for the best. pic.twitter.com/IOByRMyd11
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 5, 2022
دو روز قبل احمد جواد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی،اور ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پرائم منسٹر کے ساتھ سیر حاصل گفتگو:پاکستان کی نہیں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپین جلد آ رہی ہے ،شہباز سپیڈ کے ساتھ سچ اور جھوٹ ،تہذیب اور بد تہذیبی، روشنی اور اندھیرے، شریف اور نیازی کے فرق کو اجاگر کرنے کیلئے
https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1554872026719993857
احمد جواد نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کے ساتھ ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی، احمد جواد نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اورعمران خان کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا
توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج
تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف
عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج
کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد








