میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ، چیف جسٹس عمرعطا بندیال آبدیدہ ہو گئے
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ افسران و اسٹاف کیساتھ الوداعی خطاب کیا ہے،
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال دوران خطاب آبدیدہ ہوگئے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےخود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دی اور کہا کہ آپ کیساتھ بطور سپریم کورٹ جج نو سال بڑے اچھے گزرے۔ میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے۔ آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔ آپ سب اپنی بھر پور لگن سے کام کریں۔ ملک کو معاشی و دیگر چیلیجز کا سامنا ہے۔ جب سب اکھٹے ہونگے تو یہ بحران نہیں رہے گا،میں جانتا ہوں آنے والا دور آپ کیلئے مشکل ہو گا،آپ سب نے صبر و تحمل سے اپنا کام کرنا ہے، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال اپنی 65 سالہ آئینی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کے روزاپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے، جسٹس عمر عطا بندیال نے دو فروری 2022 کو سابق چیف جسٹس گلزار احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 3فروری 2022 کو پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا تھا،عمر عطا بندیال نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقریباً 19 ماہ اور14 روز تک خدمات انجام دیں ،
نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،سنیارٹی اسکیم کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی 25 اکتوبر 2024 تک چیف جسٹس رہیں گے جس کے بعد 282 ایام کے لیے جسٹس اعجازالاحسن عہدے پر تعینات ہوں گے،بعدازاں 4 اگست 2025 سے جسٹس منصور علی شاہ عہدہ سنبھالیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا
عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی