چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر ججز کے خلاف ریفرنس لانے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک منظور کر لی گئی

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں شازیہ سومرو نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور دیگر ججز کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ،تحریک منظور ہونے کے بعد ریفرنس کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جناح ہاﺅس پر حملے ، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کے خلاف مذمتی قرا ر داد بھی منظور کر لی گئی ہے

چیف جسٹس و دیگر ججز کے خلاف ریفرنس کی تیاری کیلیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی میں محسن شاہ نواز رانجھا ،خورشید جونیجو اور صلاح الدین ایوبی شامل ہیں، ڈاکٹر شہناز بلوچ بھی کمیٹی میں شامل ہیں،

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی آئینی اختیارات کا استعمال کرے، میں نے جو بتایا ہے یہ ہمارے جج صاحبان تین دو والے مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں،پارلیمنٹ کو سپریم جو ڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنا چاہئے،آئین میں جو درج ہے اس پر عمل ہونا چاہئے، آئین اور قانون ہمیں جو اختیارات دیتا ہے ان کا استعمال کیا جائے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے

Shares: