مزید دیکھیں

مقبول

کرناٹک کے سابق پولیس چیف قتل،بیوی،بیٹی سے تحقیقات

بنگلور: کرناٹک کے سابق پولیس چیف، اوم پرکاش، اتوار...

اختر مینگل کی بی این پی نے 20 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

سنئیر سیاستدان اختر مینگل کی بی این پی...

جو طاقت یا گولی کی زبان استعمال کر رہے ان سے ہم کیا بات کریں،انوارالحق کاکڑ

پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ...

حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو،لیاقت بلوچ

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے...

لانگ مارچ ،توڑ پھوڑ،احتجاج مقدمے میں عمران خان "بری”

سابق وزیراعظم عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں بری کر دیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی 2023 کو احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں عمران خان ، فیصل جاوید، اسد عمر اور دیگر کو بری کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت کی درخواستیں منظور کرنے کافیصلہ جاری کردیا، دوران سماعت وکلاء آمنہ علی،سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت پیش ہوئے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کی جانب سے249اے کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمہ میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے، عمران خان ،اسدعمر، راجہ خرم شہزاد نواز ، علی نواز اعوان، فیصل جاوید،عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان اسدعمر،علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، مچلکے واپس لے سکتے ہیں، فیصلے میں عدالت نے کہا کہ وکیل صفائی کے مطابق عمران خان و دیگر ملزمان کو دفعہ 144 نافذ ہونے کا معلوم نہیں تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا،عمران خان و دیگر کے خلاف سیاسی انتقام کے لیے مقدمہ درج کیا گیا، پراسیکیوٹر کے مطابق عمران خان و دیگر ملزمان نے جان بوجھ کر جی ٹی روڈ کو بلاک کیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن منظرعام پر نہیں آیا، ایس ایچ او تھانہ ترنول مدعی مقدمہ ہے، پولیس افسر کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، 11 گواہان چالان میں شامل تھے، ایک بھی بیان ریکارڈ کرانے عدالت نہیں آیا

واضح رہے کہ ملزمان پر 26مئی2022کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،مقدمے میں‌عمران خان و دیگر کو نامزد کیا گیا تھا،

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan