باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی ملک دشمن عناصر کیخلاف پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کاروائیاں جاری ہیں

محکمہ انسداد دہشت گردی ٹیکنیکل مانیٹرنگ اسپیشل ٹیم نے صوبے کے مختلف علاقوں مردان ، چارسدہ ، شبقدر , پشاور اور جمرود سے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک گیارہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے ۔ سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم کے کمانڈنگ سربراہ نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد چارسدہ ، پشاور، مردان اور ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور فنڈنگ میں ملوث تھے ، جن میں تین وہ خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں جو حکومت کو انتہائی مطلوب تھے -تمام دہشت گردوں کو ایک خصوصی منصوبہ بندی کے تحت مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی کی پنجاب میں بھی کاروائیاں جاری ہیں،سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں اور کالعدم تنظیموں کے 11 دہشتگرد گرفتار کر لئے گرفتار افراد کے خلاف 7 ایف آئی آر درج کر لی گئیں، گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور کالعدم تنظیموں کے جھنڈے برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں نجیب اللہ عبدالسمیع ۔۔فیض اللہ ۔علی خان اور نیاز وغیرہ شامل ہیں، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ان افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، رواں ہفتے میں 795کومبنگ آپریشنز کیے گئے تھے آپریشنز میں 91مشتبہ افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

Shares: