توہین عدالت کیس، ڈی سی اسلام آباد کو چھ ماہ قید کی سزا

توہین عدالت کیس، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید ،ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو 2 ماہ قید کی سزا
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہینِ عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا سنائی ہے،شہر یار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس قائم ہوا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیرِ اعظم پاکستان کو بھجوانے کی ہدایت بھی کر دی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل کے لیے وقت دیتے ہوئے ایک ماہ تک سزا معطل بھی کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد 1 ماہ کے دوران فیصلے کے خلاف اپیل فائل کریں، 1 ماہ تک اگر عدالت سے فیصلہ معطل نہ ہوا تو انہیں جیل بھجوایا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم سنایا ہے،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی کیس میں ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کو 4 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو 2 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، ترجمان اسلام آباد پولیس
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے افسران انٹرا کورٹ اپیل کریں گے تاکہ فیصلے کو کالعدم کروایا جا سکے۔اسلام آباد پولیس کے افسران اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنے جائز اختیارات قیام امن عامہ کےلیے استعمال کیے۔قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی تندہی سے ادا کرتی رہے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او عدالت کے حتمی فیصلے تک اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے قیام امن کےلیے اپنے فرائض سر انجام دیے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ جبکہ ایس ایس پی جمیل ظفر نے 4 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ چیلنج کردیا،

توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید سزا پانے کے بعد ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تھری ایم پی او کے آرڈر جاری کئے تھے تب وہ غیر قانونی نہیں تھے،

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

Comments are closed.