جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

0
333
bushra imran

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے ،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقدمات میں حاضر ہو رہی ہیں، روزانہ لاہور سے اسلام آباد نیب اور مختلف مقدمات میں پیش ہو رہی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے لیے عدالت نے رپورٹ طلب کر رکھی ہے،

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ رپورٹ کہاں ہے اور پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ جج کے استفسار پر پولیس کی جانب سے عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا گیا،وکیل خالد یوسف نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر عمران خان کو عدالت میں نہیں لا رہے، دوسری عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر دے رکھے ہیں، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں ملزم کا عدالت میں ہونا ضروری ہے،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے دوران رکاوٹیں کیا ہیں؟ وکیل صفائی نے کہا کہ یہ سارے کیس سیاسی طور پر بنائے گئے،جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر تک کا وقفہ کر دیا

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

Leave a reply