باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ کے موقع پر سٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
پولیس کو ای میل کے توسط سے دھمکی دی گئی تھی جس میں احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم جہاں پاک بھارت میچ ہونا ہے کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی،14 اکتوبر کو میچ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے، ورلڈ کپ کے دیگر میچوں کے علاوہ فائنل بھی اسی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس سٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص تک پولیس پہنچ گئی ہےا ور اسے حراست میں لے لیا ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، ملزم نے ایک ای میل کی تھی جس میں کہا تھا کہ سٹیڈیم میں دھماکہ ہو گا،ملزم مدھیہ پردیش کا رہائشی ہے اور راجکوٹ کے علاقے میں مقیم تھا، ملزم نے اپنے موبائل فون سے ای میل کی تھی.
دہلی میں ایئر پورٹ پر وستارا ایئرلائن کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی
تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سکول بند
دہلی ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
واضح رہے کہ دھمکی والی ای میل میں بھی کہا گیا تھا کہ سٹیڈیم پر حملے کے لئے بندے تعینات ہو چکے ہیں، ہم مودی کو بھی اڑائیں گے، بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے، اور ہم نے بھی خریدا ہے، جتنی مرضی سیکورٹی میں رہو ہم سے نہیں بچ سکتے
دھمکی بھری ای میل پر بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ای میل ملنے کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، احمد آباد میں سیکورٹی ادارو ں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچ کی سیکورٹی اور بڑھائیں گے،








