دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

pcb

قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئر لینڈ اور دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے

قومی سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال افضل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے جس کے دوران دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے،آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے پاکستان نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد کیا جائے گا،

کپتان بابراعظم ، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث روف، حسن علی ، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان سکواڈ میں شامل ہیں،پاکستان دس مئی کو ڈوبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں ہوگا

ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے پہلے میچ کے بعد کر دیا جائے گا،وہاب ریاض
قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے،سب ایک پیج پر ہیں، فٹنس سے متعلق ایک دو کھلاڑیوں کو دیکھنا ہے، ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان 22 مئی کو انگلینڈ کے پہلے میچ کے بعد کر دیا جائے گا،ہمیں چاہیے کہ عثمان خان کو سپورٹ کریں، ان کو ان کی بہترین کارکردگی پر لائے، انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ ہوتا ہے کامیابی اور ناکامی کھیل کا حصہ ہے،حارث رؤف نے بولنگ شروع کر دی ہے، میچ پریکٹس نہیں، اس لیے حسن علی کو ساتھ رکھا، ہم چیزیں بہت بہتر کر رہے ہیں ناکامی کا خوف نکال رہے ہیں،آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کوچ اور کپتان فیصلہ کریں گے کہ کس قدر تبدیلیاں ہوں گی، پلیئنگ الیون کوچ اور کپتان کا کام ہے، بابر اعظم نے اس سیریز میں بہت چیزیں کی ہیں، کپتانی میں آہستہ آہستہ سیکھا جاتا ہے

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Comments are closed.