فرح حبیب کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

0
40
farrukh

فرخ حبیب کی 16 فروری تک عبوری ضمانت منظورکر لی گئی ہے

فرخ حبیب کی عبوری ضمانت فیروزوالا کورٹ سے منظورہوئی ہے،کچہری فیروزوالا میں رائے نعیم احمد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ہوئی،فرح حبیب پر گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر فرح حبیب نے درخواست ضمانت دائر کی تھی، فرح حبیب خود عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد فرح حبیب کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان جھوٹے مقدمات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،اس طرح کے جھوٹے مقدمات سے ہمارے دلوں سے عمران خان کی محبت کم نہیں ہوگی،

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے فرخ حبیب کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے میں بندوق بردار اہلکاروں سے ڈکیتی کی کوشش کا متن انتہائی مضحکہ خیز اور بھونڈا ہے ،اوچھے ہتھکنڈوں اوربوکھلاہٹ سے واضح ہے ان کی سیاست کا چراغ بجھنے کے قریب ہے

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

 لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش در حقیقت ملک کے خلاف گھنائونی سازش کے مترادف ہے اور اس سے ملک کمزور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی قومی لیڈر ہونے کا دعویدار ہے تو چاروں صوبوں سے بیک وقت انتخاب لڑکے دیکھ لے ،13جماعتیں ملک نہیں چلا رہیں بغیر کال کے عوام اپنے لیڈر کی حفاظت کیلئے رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں، ان شااللہ عمران خان مکمل روبصحت ہوتے ہی بھرپور سیاسی سر گرمیاں کریں گے ۔ مریم صفدر کے استقبال کیلئے لیگی رہنمائوں کو زبردستی ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں ،قوم یہ سوال کر رہی ہے ،پانامہ رانی لندن سے کیا فتح کر کے آرہی ہیں جو استقبال ناگزیر ہو گیا ۔ ڈالر اسحاق ڈار کو ہی نہیں سارے امپورٹڈ ٹولے کو منہ چڑھا رہا ہے

Leave a reply