طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے بعد طورخم گیٹ بند کر دیا گیا ہے

فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، فائرنگ کے باعث تجارتی سرگرمیوں سمیت پیدل آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے، افغانستان اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے طورخم بارڈر پر مورچوں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، ابتدائی معلومات کے مطابق افغان طالبان سرحدی گزرگاہ کے قریب چوکی تعمیر کر رہے ہیں جس پر فریقین میں تنازع ہوا ، ایف سی حکام نے افغان فورسز کو پوسٹ کی تعمیر سے منع کیا ، باز نہ آنے پر تنازعہ ہوا؛

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے طورخم بازار کو خالی کرا دیا،طورخم بازار سے تاجر سمیت کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کا عملہ نکال دیا گیا ہے ،

سیکورٹی حکام نے فوری ردعمل دیتے ہوئے افغان فورسز کو انتباہ کیا۔ افغان فورسز کی جانب سے پوسٹوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی گئی۔ جس کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورس نے افغان فورسز کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے ہتھیاروں کو خاموش کر دیا۔ کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

 عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

Shares: