انسداد دہشت گردی عدالت،جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی ،عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا ،انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیئے
لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر چھ دن میں فیصلہ کا حکم دے رکھا ہے،چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے،کورٹ نمبر 3 نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں
عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں توشہ خانہ، سائفر کیس، دوران عدت نکاح کیس میں سزا ہوئی ہے، توشہ خانہ کیس میں سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے تا ہم باقی مقدمات میں اپیلیں زیر سماعت ہیں، نو مئی کے مقدمات بھی عمران خان پر قائم ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بھی آئندہ چند روز تک متوقع ہے.
عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری
القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی








