سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

imran khan shah mehmod qureshi

آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت کا معاملہ،شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بیٹا زین قریشی اور وکلاء بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمی خانم بھی جیل پہنچ گئی،ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی،کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں ،سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،،وکلاء صفائی کی جانب سے 6 دائر درخواستیں نپٹا دی گئیں،کمرہ عدالت میں شیشہ لگا دیا گیا ہے، میڈیا کی شاہ محمود قریشی ، بانی پی ٹی آئی تک رسائی ممکن نہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ میڈیا کے معاملے پر سپرٹنڈنٹ جیل سے بات کروں گا،

شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کی رسائی جیک ٹرائل تک نہیں اوپن ٹرائل کے مقاصد پورے نہیں ہورہے۔عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ٹرائل اسطرح نہیں ہوتا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں میں کس طرح مینیج کررہا ہوں ابھی بھی ایک گھنٹہ سپرینڈنٹ کے پاس بیٹھ کر آیا ہوں،آپ کو اندازہ نہیں آپکو کتنا ریلیف دیا ہے آئندہ بھی دینگے، جو بھی ہوگا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوگا آپ ڈریں مت،

کمرہ عدالت میں ملزمان کے اہل خانہ کو آگے آنے کی اجازت دی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیشہ درخواست کی ہے کہ سائفر کیس کی کاروائی عجلت میں آگے بڑھائی جارہی ہے،ہم نے دو فیصلوں کو چیلینج کر دیا ہے، جج نے سوال کیا کہ آج تک جتنی سماعتیں ہوئی کیا جلدی ہوئی، میں وقت سے پہلے بات نہیں کرتا جو کرونگا میرٹ اور حق پر کرونگا،مجھے نہیں پتہ کل کیا فیصلہ ہوگا اگر کسی کا جرم نہیں بنتا اسکو سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا فائدہ نہیں، ہمیں بتائیں عدالت مزید کتنا التوا دے، عدالت متوازن اور نیوٹرل ہوکر چل رہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب اوپن کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو میڈیا کو کیوں روکا جارہا ہے، عدالت نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے بات کرونگا میڈیا کے لوگ بھی اونچی آواز میں بات کرتے ہیں، عدالت کا ایک ڈیکورم ہوتا ہے عدالت کا ڈیکورم برقرار رہنا چاہیئے،پچھلی سماعت پر ایک صحافی نے باہر جاکر پتہ نہیں کیا بولا اسکی نوکری چلی گئی، وکیل عثما ن گل نے کہا کہ ہمیں چالان کی مکمل کاپیاں نہیں دی گئی، عدالت نے کہا کہ آپ کو چالان کی دو دو کاپیاں دی گئی ہیں، سات دن کے اندر آپ نے کوئی اعتراض جمع نہیں کرایا،عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے دھوپ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے،

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر سماعت کے دوران اُٹھ کر باہر آگئے ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کی سماعت کا احوال بتانے اڈیالہ جیل سے باہر آیا ہوں کیونکہ میڈیا کو رسائی نہیں،سائفر کیس میں سماعت ابھی تک اڈیالہ جیل میں چل رہا ہے، مخصوص افراد کو اندر داخل کیا گیا ، میڈیا کے مخصوص افراد کو جج سے 50 فٹ کے فاصلے پر بیٹھایا گیا ہے ، ہم اوپن ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے اوپن ٹرائل کے حوالے سے درخواست دے دی ہے ، فیملیز کے لوگوں کو 45 منٹ تک روکا گیا، جج کے پیچھے 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود ہیں ،جج صاحب نے نوٹس لیا کہ میں نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا تو یہ پولیس اہلکار کیوں کھڑے ہیں ، سائفر ٹرائل پہلے بھی جلد بازی میں کیا گیا جس پر ساری کاروائی کالعدم ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے فیصلے کے بعد اس ٹرائل کا آغاز کیا جانا چاہیئے تھا ،جج صاحب قانون کو فالو نہیں کرنا چاہتے، پہلے کی غلطیاں دوبارہ دوہرائی جارہی ہیں ، یہاں ٹرائل سپیڈ سے چل رہی ہے جبکہ ہائیکورٹ میں سلو چل رہی ہے ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے دی گئی درخواست کو ابھی تک نہیں سنا گیا ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ، میڈیا کے دوستوں کو اجازت ہونے کے باوجود اوپن ٹرائل میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گواہان کو میڈیا کی موجودگی میں لایا جائے،

سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

Comments are closed.