بریکنگ، بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں تباہ

0
39

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے

ہیلی کاپٹر گریز سیکٹر کے بروم علاقے میں گر کر تباہ ہوا،عملے کو بچانے کے لیے سیکورٹی فورسز روانہ ہو گئی ہیں ہیلی کاپٹر گجراں نالہ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور پائلٹ اور کو پائلٹ کے بارے پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا وہ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے یا نہیں

قبل ازیں رواں برس ہی 28 جنوری کو انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا طیارے میں 2 پائلٹس موجود تھے تاہم پائلٹس ایمرجنسی چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہو گئے تاہم انہیں کچھ معمولی چوٹیں آئیں

قبل ازیں گزشتہ برس 24 دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان میں مِگ 21 طیارہ تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا اور پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا ،21 نومبر کوبھی بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ریاست اروناچل پردیش میں گرکرتباہ ہو گیا تھا ہیلی کاپٹر ہائیولیانگ سے روچھم تک معمول کی پروازکر رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا ،یہ واقعہ سن 2021 میں پیش آنے والے کئی فضائی حادثوں کا تسلسل تھا اورگزشتہ سال بھارتی فوجی ہوا بازی کے لیے مہلک ترین ثابت ہوا-جبکہ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی ہلاک ہو گئے تھے ان واقعات کے باعث بھارت میں پرانے عسکری ساز و سامان اور بھارتی فوج کو جدید بنانے کے بارے میں پھر سے بحث شروع ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف ایک سال میں مگ 21 کے کئی حادثے رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی حکومت نے مئی 2012 میں پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ 1971 سے اپریل 2012 تک 482 مگ طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 171 پائلٹ، 39 شہری، 8سروس اہلکار اور ایک ہوائی عملے کا شخص ہلاک ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارتی طیارے کو گرا کر بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتارکیا تھا اسوقت بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا تھا ابتدا میں بھارتی سرکار اس پر جھوٹ بولتی رہی بعد میں اعتراف کر لیا،گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں بھارتی فضائیہ کے چیف راکیش کمار نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ 27 فروری کو ان کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 حادثے کا شکار نہیں ہوا تھا بلکہ اسے میزائل کا نشانہ بنایا گیا تھا اس حوالہ سے تحقیقات مکمل ہو گئی‌ ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیلی خود بھارتی فوج نے غلطی سے گرایا

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ائیر آفیسر کمانڈر کے خلاف تحقیقات چل رہی تھیں ، 27 فروری کو پیش آنے والے واقعہ جس میں بھارتی ائیرفورس نے خود ہی اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا کر تباہ کر دیا تھا ،ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات واضح ہوئی کہ بھارتی ائیر فورس کے افسر کو اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ اس کی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا، واقعہ کے دوران بھارتی ائیر فورس کی متعدد غلطیوں کی بھی نشاندہی ہوئی.

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

رپورٹ میں کہا گیا کہ ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی ۔پہلی کاپٹر کو واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڑنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا .رپورٹ کے مطابق ایئر فورس کے آفیسر کے خلاف مزید کاروائی بھی کی جائے گی افسران کے خلاف مقدمات بنیں گے اور کورٹ آف انکوائری ہو گی.

واضح رہے کہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے گرائے تو اسی وقت بھارت نے اپنا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر پاکستان کا طیارہ سمجھ کر گرا دیا تھا ، اس حادثے میں بھارتی فضائیہ کے 6 افسر ہلاک ہوئے تھے

گزشتہ برس ماہ 17 ستمبر کو بھارتی فوج کو مزید ایک ایئر کرافٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ، بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چھتراور میں بھارتی ایئر فورس کا ڈرون تباہ ہو گیا تھا، بھارت نے ڈرون کو آزمائشی بنیادوں پر اڑانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر اڑنے والا ڈرون تباہ ہوا ہے. رستم 2 ڈرون کے تباہ ہونے سے بھارتی فضائیہ کا مورال ڈاؤن ہو چکا ہے

Leave a reply