سندھ رینجرز اور پولیس نے منگهوپیر میں مشترکہ کارروائی کی،
کاروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 کارندے گرفتار کر لئے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق ٹی ٹی پی کے مہمند گروپ سے ہے ملزمان میں قاری عالمگیر،زاہد عرف قاری،کاشف عرف کاشی اور یوسف شامل ہیں گرفتار ملزمان سے ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کراچی کے مختلف سرمایہ کاروں کے نمبرز، اور ایڈرس کمانڈر کو فراہم کرتے تھے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر شعیب عرف جان نثار ملزمان کا سرغنہ ہے گرفتار ٹی ٹی پی کے کارندوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کئے ہیں، کہ کمانڈر نے رواں ماہ کراچی میں گاڑیاں نظر آتش کرنے کا حکم دیا تھا
لانڈھی پولیس کا 6 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ سے پولیس مقابلہ
دوسری جانب لانڈھی پولیس کا 6 رکنی گینگ پر مشتمل گروہ سے پولیس مقابلہ ہوا، : ایک ملزم زخمی سمیت چار ملزمان گرفتار غیر قانونی اسلحہ دو پسٹل برآمد کر لئے گئے، ملزمان بند دوکانوں کے تالے کاٹ کر راشن اور دیگر اشیا ٕ چوری کرتے تھے، لانڈھی پولیس نے مشکوک جانتے ہوٸے سفید سوزوکی کو روکنے کا اشارہ کیا، سفید سوزوکی میں موجود ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فاٸرنگ شروع کردی، دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان سے چوری شدہ راشن سے بھری سوزوکی چیمبر بھی برآمد کرلی گٸی، : گرفتار ملزمان کی شناخت زخمی احمد اور دیگر راشد، عدیل اور علی کے نام سے ہوٸی، ملزمان کے فراری دو ساتیھوں کی تلاش جاری ہے جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جاٸے گا، زخمی ملزم کو ہسپتال جبکہ دیگر کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے مذید تفتیش جاری ہے،
منشیات فروخت کرنے والے 4 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار
زمان ٹاؤن پولیس نے رات گئے منشیات مافیا کے خلاف چکرا گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا آپریشن کے دوران چکرا گوٹھ میں منشیات فروخت کرنے والے 4 خواتین سمیت 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا ملزمان چکرا گوٹھ اور نورانی بستی کی گلیوں میں منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان میں عمیر, عرفان, منورہ, سوہا عرف ٹک ٹاکر,امینہ اور اختیار خاتون عرف صالحہ کو شامل ہیں, ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی ہے, گرفتار ملزمہ سوہا عرف ٹک ٹاکر اس سے قبل بھی لانڈھی پولیس کے ہاتھوں متعدد بار گرفتار ہوچکی ہے ملزمہ سوہا خاندانی منشیات فروش ہیں, علاقہ بدل بدل کر منشیات فروخت کرتے ہیں تمام ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردیئے گئے
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے