پاکستان میں نئی تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی دو روز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جہانگیر ترین، ایاز صادق، نگران وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی بعد ازاں پاکستان میں نئی تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ جاتی امراء پہنچ گئیں ، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے برطانوی ہائی کمشنر کا استقبال کیا ،مریم نواز اور برطانوی ہائی کمشنر کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی، برطانوی ہائی کمشنر اور مریم نواز میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، نگران وزیراعلیٰ نے پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر جین میریٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعہ کے مرکزی ملزمان سمیت دیگر شرپسندوں کو گرفتارکیا، 5 گرجاگھر بحال کردیئے، دیگر گرجاگھروں کی بحالی کام تیزی سے جاری ہے،تاریخ میں پہلی بار گرجا گھر میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، متاثرین کیلئے 20 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کی منظوری دی گئی، زراعت کی ترقی خصوصاًسیڈ ٹیکنالوجی پر برطانوی معاونت کا خیرمقدم کریں گے، برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ پر پنجاب حکومت کے بروقت اور مثبت کردارکو سراہتے ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے،
گزشتہ روزبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما و سابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، ملاقات سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوئی ،اس موقع پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی، ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے،
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران پولیٹکل کونسلر زوئی وئیر، کلارا سٹراندوجھ،علی خان ترین اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں








