سائفر کیس،سماعت ملتوی،میڈیا کو کمرہ عدالت تک جانے کی اجازت نہ ملی

0
230
adyayla

راولپنڈی سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ ، اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، صحافیوں کو سماعت سننے کی اجازت مل گئی ہے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.میڈیا کو جیل میں داخل ہونے اور سائفر کیس کے ٹرائل کی کوریج کی اجازت مل گئی، اسپشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی بھی عدالت میں موجود ہیں،پراسیکیوٹر شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود ہیں،شاہ محمود قریشی کی فیملی میں عدالت میں موجود ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور عمیر نیازی بھی عدالت میں موجود ہیں،

سائفر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی، پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور ذوالفقار عباس نقوی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے،سائفر کیس میں آج صرف ملزمان کی حاضری لگائی گئی، میڈیا کو اندر جیل میں بلایا گیا تاہم کمرہ عدالت تک نہیں جانے دیا گیا، عدالتی حکم کے باوجود میڈیا نمائندوں کو سماعت کی کارروائی دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی

سائفر کیس،عدالت صدر مملکت کو طلب کرے،شاہ محمود قریشی کی استدعا
سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی نے عدالت میں دو گزارشات کیں اور کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ہمارا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 یا 2023 کس قانون کے تحت کیا جا رہا ہے،ہمیں کبھی بھی سیکورٹی خدشات نہیں رہے،اکیلا گاڑی میں آتا جاتا رہا،ہمارے پروڈکشن آرڈر پر جیل انتظامیہ نے حکم عدولی کی،ہماری ضمانت پر انتطامیہ نے ریکارڈ پیش نہ کیا،ہمیں اس کیس میں ٹرائل کرنے کی کوشش جاری ہے جسکا نہ سر ہے نہ پاؤں،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ترمیمی قانون سے صدر پاکستان بھی انکاری ہے،میری گذارش ہے کہ صدر پاکستان کو عدالت طلب کیا جائے،وہ عدالت میں حلف دے کر بتائیں انہوں نے یہ ترمیم منظور کی یا نہیں،میرے پاس جہانگیر ترین جیسے لوگ نہیں کہ بڑے وکیل کی خدمات حاصل کر سکیں،چیئرمین مشہور شخص ہیں بڑے نامور وکلاء انکے کیس کی پیروی کرنے کو تیار ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ بات سن لیں آپ کا اعتراض ختم ہو گیا میڈیا اور پبلک آج موجود ہے ۔انتظار پنجوتھہ نے اعتراض کیا تو عدالت نے روک دیا،عدالت نے کہا کہ آپ کو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے عدالت پیش نہیں کیا گیا، آپ اور چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل الگ نہیں ہو سکتا یہ کیس انٹر لنک ہے۔ آپ پر عارف علوی والے ترمیمی قانون کی کوئی شق لاگو نہیں ہو گی ۔ آپ کا ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شک نو اور پانچ کے تحت ہو گا ۔ہم میرٹ پر کاروائی کرینگے ۔

ہمیں بکریوں کی طرح بند کر کے نواز شریف کو لے آئے، عمران خان
تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعظم اس معاملے کی انکوائری کا آرڈر کیا ۔ اس میں جو لوگ ملوث ہیں وہ طاقتور ہیں انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ اللہ کے سوا مجھے کسی کا ڈر نہیں ۔
ہمیں بکریوں کی طرح بند کر دیا گیا نواز شریف کو وہاں سے یہاں لے آئے ۔

سماعت کے بعد بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ آج کی سماعت میں حاضری لگائی گئی،صرف 3 میڈیا نمائندگان کو بلایا گیا،ہم نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو کہا کہ یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے جس میں کسی کو نہیں بلایا گیا ، پی ٹی آئی چیرمین نے بھی کہا کہ کیس کا اوپن ٹرائل کیا جانا چاہیئے، کورٹ اپنا تعین کرئے گی کہ آئندہ سماعت پر کیا کرنا ہے،

آج کی سماعت کے دوران عدالت میں بیٹھے افراد کو کبھی نہیں دیکھا،وکیل عمران خان
عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت میں ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی سابق وزیرِ اعظم کے وکلاء کو اندر تک رسائی نہیں تھی اور پبلک کے نام پر مخصوص لوگوں کو لایا گیا، آج کی سماعت کے دوران عدالت میں بیٹھے افراد کو کبھی نہیں دیکھا میڈیا نمائندگان نے عدالت میں کہا کہ ہم سارے میڈیا کی نمائندگی نہیں کرتے اور جب میڈیا کے لوگوں کو اندر بلایا گیا تب تک آج کی سماعت ہو چکی تھی، اوپن ٹرائل سے متعلق سابق وزیرِ اعظم نے اپنا مؤقف دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں کسی کا خوف نہیں، ہم بالکل بے گناہ ہیں

گزشتہ روز ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا عندیہ دیا تھا,جج آفیشیل سیکرٹ ایکٹ عدالت ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے،

سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

Leave a reply