دو افراد کے قتل اور پراپرٹی پر قبضہ ہونے کے خلاف پشاور سے آئی متاثرہ فیملی نے سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستورپر دھرنا دیدیا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہمیں انصاف دیں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود کو زنجیروں کے ذریعے کھمبے سے باندھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا، ماں بیٹے کا کہنا ہے کہ دو 2 بھائیوں کو 2005ء اور 2006ء میں قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ تک درج نہیں کیا گیا، خاتون کا کہنا تھا کہ آج بے بس ہو کر سپریم کورٹ کے سامنے خود کو زنجیروں میں باندھ کر انصاف مانگ رہی ہوں، چیف جسٹس ہمیں انصاف دیں،مقتولین کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے میرے دو بھائیوں کو قتل کیا،پشاور میں ہمارے دو لوگ قتل کر دیئے گئے،ہمارے گھر اور جائیداد پر قبضہ کر لیا گیا، دشمن طاقتور ہے ہمیں انصاف چاہیے، احتجاج کرنیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں.
دو افراد کے قتل اور پراپرٹی پر قبضہ ہونے کے خلاف پشاور سے آئی متاثرہ فیملی نے سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستورپر دھرنا دیدیا۔۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ ہمیں انصاف دیں#CJP #Islamabad pic.twitter.com/mhxGwdKckc
— Laiba Palestine 🇵🇸 (@Laiba_Humanity) May 2, 2024
متاثرہ خاندان کی جانب سے شاہراہِ دستور بند کرنے کی کوشش پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے روڈ خالی کروا دیا ، سڑک پر بیٹھے بچوں اور خواتین کو پولیس نے وہاں سے اٹھا دیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے