اسلام آبا د ہائیکورٹ سے بھی نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

0
112
Nawaz Sharif

اسلام آباد ہائیکورٹ ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی دو درخواستوں پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،ن لیگی وکلا اعظم نزیر تارڑ ، امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نعیم سنگھیڑا ہائیکورٹ میں موجودتھے، دوران سماعت ن لیگی وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف ٹرائل کورٹ میں اشتہاری تھے اس میں وارنٹ معطل ہوگئے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ آپ کے پاس وہ آرڈر ہے؟ اعظم نذیر نے بتایا کہ آرڈر ہوگیا ہے،وکلا ابھی احتساب عدالت سے آرہے ہیں ،

سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت دے کر کیس پیر کو مقرر کردیتے ہیں ، وکیل نواز شریف نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے منگل کے لیے کیس رکھا ہے ،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

عدالتی فیصلہ، نواز شریف اب لاہور ہی آئیں گے
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اب نواز شریف پہلے کے شیڈول کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ہی اتریں گے، نواز شریف نے عدالت میں سرینڈر کرنے کے لئے دائر درخواست میں لکھا تھا کہ وہ عدالت پیش ہوں گے اور اسکے لئے انہیں اسلام آباد ایر پورٹ اترنا تھا تا ہم اب عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف لاہور ایئر پورٹ ہی لینڈ کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24اکتوبر تک نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیاہے

نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس میں دس سال اور العزیز یہ کیس میں سات سال سزا سنائی گئی تھی،23 جون 2021 ہائیکورٹ اسلام آباد نے عدم پیشی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کر دی تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا،ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں پاکستان واپس آنے پر اپیلوں کی بحالی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی ہے،حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہونے کی استدعا کی جائے گئی،توشہ خانہ کیس اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بھی نواز شریف کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

 نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں4 سال رہنے کے بعد 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave a reply