پاکستان میں عام انتخاب ہو چکے، نتائج بھی آ چکے، کئی سیاسی رہنما الیکشن ہار چکے، کئی دو دو سیٹوں پر جیت چکے،ایسے میں سب سے زیادہ ووٹ کس نے لئے؟

سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں ہیں، انہیں سائفر، توشہ خانہ اور غیر شرعی نکاح کیس میں سزا ہو چکی ہے، عمران خان سزا کی وجہ سے نااہل قرار پائے اور الیکشن نہیں لڑ سکے، تحریک انصاف سے انتخابی نشان بھی چھن گیا، امیدوار آزاد حیثیت سے میدان میں آئے،قومی اسمبلی کے نتائج میں 101 آزاد امیدوار جیت چکے ہیں،عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سےامیدوار جمال احسن خان کے حصے میں آیا جو دو لاکھ17ہزار 424ووٹ لے کر پاکستان بھر کے امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار بن گئے،صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مخالف کو ووٹوں کے ہرانے کے تناسب کا بھی ریکارڈ انہی کے حصے میں آیا ہے۔عبیداللہ خان شادی خیل جو ان کے مقابل انتخاب لڑ رہے تھے وہ صرف 34ہزار 68ووٹ حاصل کر سکے، اس طرح جمال احسن خان کی اپنے حلقے سے برتری ایک لاکھ 83ہزار کی تھی جو پاکستان بھر میں کسی بھی قومی اسمبلی کے امیدوار کی ریکارڈ برتری ہے۔

قومی اسمبلی میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے حلقہ این اے 18 ہری پور سے لیے،اس حلقے میں ووٹر کی کل تعداد 7 لاکھ24 ہزار 915 ہے،3لاکھ 61 ہزار 619 ووٹ پول ہوئے، عمرایوب نے 1 لاکھ 92 ہزار 948 ووٹ لئے،جبکہ انکے مدمقابل امیدوار ن لیگی امیدوار نے 1لاکھ 12 ہزار 389 ووٹ لئے،اس حلقے میں تحریک لبیک تیسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی، تحریک لبیک نے 12316 وٹ لئے

تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ این اے 90 سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عمیر نیازی نے لئے،این اے 90 عمران خان کا حلقہ ہے عمیر نیازی الیکشن لڑے اور 1 لاکھ 79 ہزار 820 ووٹ حاصل کئے، انکے مدمقابل ن لیگی امیدوار نے 51 ہزار 223 ووٹ لئے،اس حلقے میں کل ووٹر 5 لاکھ 3 ہزار 85 تھے جن میں سے 2 لاکھ 92 ہزار 807 ووٹ کاسٹ ہوئے،

چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے لئے،نواز شریف نے 1 لاکھ 79 ہزار 310 ووٹ لئے، جبکہ یاسمین راشد نے 1 لاکھ 4 ہزار 485 ووٹ لئے ہیں، اس حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 6 لاکھ 8313 ہے، جبکہ 3 لاکھ 19 ہزار 43 ووٹ پول ہوئے،

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے،قومی اسمبلی کے 265 میں سے 9 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں،قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 100ہوگئی،قومی اسمبلی میں ن لیگ اب تک 73 نشستیں حاصل کر پائی ،پیپلزپارٹی کے 54 امیدوار کامیاب قرار پائے،ایم کیوایم کے 17 امیدوار بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،مسلم لیگ ق کے 3 ارکان قومی اسمبلی میں پہنچ پائے، جمعیت علماء اسلام کے بھی تین امیدوار جیتے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے دو امیدوار جیتے ہیں، ایم ڈبلیوایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیاء کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

Shares: