بریکنگ نیوز،آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی، آصف زرداری نیم بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے، آصف زرداری کی طبیعت بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کو فوری طلب کر لیا گیا ہے جو آصف زرداری کا ہسپتال میں طبی معائنہ کر رہی ہے، آصف زرداری پمز میں زیر علاج ہیں، ان کی طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.

نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

آصف زرداری کی طبیعت ناسازی اور چیک اپ کے حوالہ سے پیپلز پارٹی مسلسل حکومت سے مطالبہ کر رہی تھی کہ آصف زرداری کے ذاتی ڈاکٹر کو رسائی دی جائے، آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست بھی گزشتہ روز دائر کی تھی جس پر آج سماعت ہوئی، عدالت نے پمز کو نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا اور نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا.

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے

قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے

 

پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ،ڈاکٹرز کہتے ہیں شاید آصف زرداری کا بائی پاس کرنا پڑے،آصف زرداری کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے

چودھری منظور کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کا وزن کم ہوچکا ہے،ملک میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف قوانین ہیں، نواز شریف ،آصف زرداری اور خورشید شاہ کیلئےالگ الگ قوانین ہیں.

واضح رہے کہ آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

Shares: