پاک فوج کا 400 کلومیٹر کی رینج والے فتح 2 گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

0
78
pak amry

پاک فوج نے 400 کلومیٹر کی رینج والے فتح 2 گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے آج 400 کلومیٹر رینج کے ساتھ فَتح- II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، جو ہدف کو عین نشانہ بنانے اور میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جدید ٹیکنالوجی ہماری روایتی جنگی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس، فتح II انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، الفتح -II کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے،چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا.

صدرمملکت، وزیراعظم شہباز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر حصہ لینے والے فوج کے جوانوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج و سائنسدانون کو فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پر امید ہوں کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا. فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم پاک فوج اور سائنسدانوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے. پاک فوج اور سائنسدانوں کی محنت دن بہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتی جا رہی ہے.

پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح-ون کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔فتح ون میزائل گائیڈڈ ملٹی لانچ میزائل سسٹم کاحصہ ہے۔ میزائل روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔

شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا۔

Leave a reply