پرویز الہیٰ کا ترجمان بھی گرفتار

0
35
lahore

تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ترجمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

چودھری پرویز الہی کے ترجمان اقبال چودھری سیشن کورٹ گئے تھے کہ وہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے، اقبال چودھری پرویز الہیٰ کے پیشی کے لئے عدالت آئے تھے، آج پرویز الہٰی کو عدالت پیش کیا جانا ہے، اینٹی کرپشن حکام پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ لیں گے، اینٹی کرپشن پولیس پرویز الٰہی کو آج ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کرے گی

واضح رہے کہ کل عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویز الٰہی کو بری کیا تھا جس کے فوری بعد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا ،ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ہم فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں،

پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کیس تحریک انصاف سے علیحدگی والا نہیں ہے۔ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حالیہ دور میں بہت کرپشن کی اور فرح گوگی والا کام بڑے دھڑلے سے کیاگیا؛ ٹھیکوں میں 10فیصد کمیشن اور گرین لینڈ کو براؤن لینڈ کروا کر اربوں روپے کمائے، جہاز کے ذریعے مونس الٰہی نے ڈالرز بیرون ملک منتقل کیے۔

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو

Leave a reply