پشاور میں دہشتگردی،وزیر خارجہ، داخلہ سمیت دیگر کی مذمت

peshawar police

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں پولیس تھانہ پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں دہشتگردی کی مذمت کی، آصف علی زرداری نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے، خیبر پختونخوا کی حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے ریاست سے جنگ کے مترادف ہیں،وفاقی حکومت دہشتگردوں ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے ،نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کرکے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے،

وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے پشاور میں تھانہ سربند پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ،تھانہ حملہ سے ایک ڈی ایس پی اور دوپولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار، ورثاء سے تعزیت کااظہارکیا،وزیر داخلہ نے خیبر پختونخواہ میں امن وامان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہارکیا، اور کہا کہ وفاق کو صوبہ خیبرپختونخواہ میں مسلسل بگڑتی ہوئی امن امان کی صورتحال پرسخت تشویش ہے،خیبرپختونخوا میں دہشت گرد تھانوں پر حملے کررہے ہیں،پولیس کے جوان اور افسران ٹارگٹ ہورہے ہیں۔حالیہ واقعے سے لگتا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے بنوں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا،وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی ساری توانائیاں صوبائی اسمبلی توڑنے پر مرکوز ہیں، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور صوبے میں امن وامان وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی ترجیح ہی نہیں ہے،دہشت گردوں کے حملوں میں کے پی پولیس بھی محفوظ نہیں، عوام کے تحفظ کا کیا ہوگا؟ پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

بنوں اور لکی مروت میں سنائپر کے استعمال کے بعد اب پشاور میں پہلی بار استعمال ہوا،آئی جی پولیس خیبرپختونخوا
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا ،شہید ڈی ایس پی عقبی راستے سے داخل ہورہے تھے،دہشت گردوں کا نشانہ بنے، بنوں اور لکی مروت میں سنائپر کے استعمال کے بعد اب پشاور میں پہلی بار استعمال ہوا،تھرمل سائٹس، نائٹ ویثرن ڈرون ٹیکنالوجی کیلئے صوبائی حکومت نے خریداری کی منظوری دی ہے،شہر کے تمام تھانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کیمرے لگائے گئے ہیں،

تھانہ سربند پر دہشتگرد حملہ.وزیر اعلیٰ محمود خان نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، پولیس پوری بہادری سے لڑے، حملے کو پسپا کر دیا، قوم دہشت گردی کے خلاف پولیس کے ساتھ کھڑی ہے،

شہید ڈی ایس پی اور 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا
شہید ڈی ایس پی اور 2 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں گورنر غلام علی ، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی شہید ڈی ایس پی اور اہلکاروں کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی،گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی اور 2 پولیس جوان شہید ہو گئے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے اسنائپرگن اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا ہے بعد ازاں پولیس کی اضافی نفری اوربکتر بند گاڑیاں پولیس اسٹیشن سربند پہنچیں۔پولیس کے مطابق 6 سے 8 دہشتگردوں نے تین اطراف سے تھانے پر حملہ کیا، حملے کی اطلاع پر ڈی ایس پی تھانے پہنچے تھے، گاڑی پارک کر کے پیدل آگے بڑھ رہے تھے کہ دہشتگردوں نے اسنائپر رائفلز سے انہیں نشانہ بنایا، گولیاں ان کے سر اور جسم پر لگیں۔ایس ایس پی آپریشنز آفتاب نے بتایا کہ دہشتگردوں نے تھانے میں 5 دستی بم پھینکے جن میں سے ایک پھٹا باقی 4 ناکارہ بنادیئے گئےحملے کے بعد تمام دہشتگرد فرار ہو گئے، آپریشن ختم کردیا گیا

Comments are closed.